قومی ایکشن پلان عمل درآمد سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم

قومی ایکشن پلان عمل درآمد سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم
قومی ایکشن پلان عمل درآمد سے متعلق اجلاس بے نتیجہ ختم

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے منعقد اجلاس ختم ہو گیا۔قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے کل حتمی پلان ترتیب دیا جائے گا۔اس اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اختلافات بھی سامنے آ گئے ہیں۔اس اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنے پر غور کیا گیا جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان میں طے پا جانے والے امور میں کل پارلیمانی رہنماﺅں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

وزیراعظم نواز شریف نے کل(جمعہ) آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے لیگل ٹیم نے آئین میں ترمیم کے 2 مسودے تیار کیے تھے جبکہ اپوزیشن نے آئین میں چھیڑ چھاڑ کیے بغیر فوجی عدالتوں کے قیام کی تجویز دی ہے۔حکومتی ٹیم کی جانب سے اپوزیشن کی تجویز مستردکر دی ہے تاہم کل وزیر اعظم کی جانب سے آل پارٹیز کانفرنس میں معاملے کو پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اس کا فیصلہ آل پارٹیز کانفرنس میں ہی کیا جائے گا۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -