قوت باہ میں اضافہ کرنےوالی پانچ آسان ورزشیں
برمنگھم (نیوز ڈیسک) جسمانی و ذہنی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ورزش کو بہت مفید سمجھا جاتا ہے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ آپ کچھ مخصوص ورزشوں کے زریعے مردانہ صحت کو بھی قابل رشک بناسکتے ہیں۔
جلد کے دانوں سے نجات کے لیے نئے گھریلو نسخے جاننے کیلئے کلک کریں
-1 تتلی ورزش
فرش پر سیدھے بیٹھنے کے بعد اپنے دونوں پاﺅں کو کولہوں کی طرف لائیں، دونوں پاﺅں کے تلوے ایک دوسرے کے ساتھ لگائیں اور ہاتھوں سے انہیں پکڑکر رکھیں۔ اب گھٹنوں کو زمین کے ساتھ لگائیں اور پھر اوپر اٹھائیں جیسے کہ تتلی کے پر پھڑپھڑاتے ہیں، یہ عمل بار بار دہرائیں۔
-2 180 ڈگری ورزش
اپنی ٹانگوں کو دائیں بائیں پھیلا کر بیٹھنے کی کوشش کریں۔ دونوں ٹانگوں کے ایک لکیر کی طرح سیدھا ہونے پر آگے جھکتے ہوئے پنجوں کو چھونے کی کوشش کریں۔
-3 کوہ پیما ورزش
فرش پر سیدھے لیٹ جائیں، دونوں ہاتھوں کو سینے کے قریب فرش پر رکھ کر دونوں ٹانگوں کو اوپر اٹھائیں، دائیں ٹانگ کو سیدھا رکھتے ہوئے بائیں ٹانگ کو موڑ کر اس کا گھٹنا دائیں ہاتھ کے قریب لانے کی کوشش کریں، یہی عمل دسری ٹانگ کے ساتھ بھی کریں۔
-4 کوبرا ورزش
فرش پر سیدھے لیٹ جائیں۔ اب ہتھیلیوں کو فرش پر رکھتے ہوئے بازوﺅں کو سیدھا کرتے ہوئے دھڑ کو جتنا ہوسکے اوپر اٹھائیں۔ اس دوران پاﺅں اور گھٹنے زمین سے لگے رہنا ضروری ہے، نصف منٹ تک اسی پوزیشن میں رہیں۔
موٹاپے سے بچنے کے لیے کس رنگ کی روشنی میں کھانا چاہیے ،سائنس نے بتا دیا جاننے کیلئے کلک کریں
-5 الٹا تکیہ ورزش
سیدھے لیٹنے کے بعد ٹانگوں اور کولہوں کو اٹھاتے ہوئے پاﺅں سر کی طرف لائیں اور پنجوں کو سر کے دوسری طرف زمین پر لگائیں، کمر دہری کریں لیکن ٹانگیں سیدھی رکھیں۔
٭ یہ تمام ورزشیں نہ صرف قوت باہ میں اضافہ کرتی ہیں بلکہ اعضاءکو خون کی فراہمی بہتر کرتی ہیں اور مضبوطی عطا کرتی ہیں۔