بھارتی کمپنی کا فراڈ مائیکروسافٹ نے بے نقاب کر دیا

بھارتی کمپنی کا فراڈ مائیکروسافٹ نے بے نقاب کر دیا
بھارتی کمپنی کا فراڈ مائیکروسافٹ نے بے نقاب کر دیا

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) بھارت کی فراڈ آئی ٹی کمپنیوں کے جرائم حد سے بڑھنے کے بعد امریکی کمپنی مائیکرو سافٹ نے ان کے خلاف ایکشن شروع کردیا ہے اور غیر قانونی طور پر مائیکرو سافٹ کا نام استعمال کرکے صارفین کو لوٹنے والی ایک کمپنی کےخلاف مقدمہ بھی درج کروادیا گیا ہے۔

کالی بلی کو منحوس کیوں سمجھا جاتا ہے؟دلچسپ تاریخ جاننے کیلئے کلک کریں

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی کمپنیاں خود کو مائیکرو سافٹ کی ذیلی کمپنیاں اور نمائندہ ظاہرکرکے انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ بڑے پیمانے پر فراڈ کررہی ہیں۔ یہ کمپنیاں صارفین کو بتاتی ہیں کہ ان کے انٹرنیٹ پر وائرس حملہ آور ہوچکے ہیں اور آپریٹنگ سسٹم کی بھی ایسی خرابیوں کا ذکر کرتی ہیں جن کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔ جھوٹے خطرات بیان کرکے یہ صارفین سے بھاری رقوم لوٹتی ہیں اور جو مسئلہ موجود ہی نہیں ہوتا اسے حل کرنے کے بہانے رقم ہتھیارنے کے علاوہ خود بھی نئے وائرس بھیج دیتی ہیں جو صارفین کو ہمیشہ ان کے چکر میں پھنسائے رکھتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ ڈیجیٹل کرائم یونٹ نے بھارتی کمپنی Omnitech کے خلاف کیلیفورنیا کی ایک عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے جبکہ مزید فراڈ کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -