عمران خان نے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا

عمران خان نے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا
عمران خان نے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بلائی گئے پارلیمانی رہنماﺅں کے اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ وزیر اعظم کی جانب سے طلب کیے گئے پارلیمانی جماعتوں کے اجلاس میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے ہمراہ شریک ہوں گے۔پی ٹی آئی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عمران خان اجلاس میں فوجی عدالتوں سے متعلق اپنے موقف سے آگاہ کریں گے جبکہ دیگر فیصلوں کے حوالے سے بھی وہ پارٹی پالیسی کی وضاحت کریں گے۔

فوجی عدالتوں کا قیام، سیاسی جماعتوں کا ابہام دور کرنے کیلئے تحفظ پاکستان ایکٹ میں ترمیم پر غور

مزید :

قومی -اہم خبریں -