دہشت گردی کا خطرہ ، لاہور کے 338 تعلیمی ادارے حساس قرار

دہشت گردی کا خطرہ ، لاہور کے 338 تعلیمی ادارے حساس قرار
دہشت گردی کا خطرہ ، لاہور کے 338 تعلیمی ادارے حساس قرار

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر حساس اداروں نے شہر بھر کے 338 تعلیمی اداروں کو حساس قرار دے دیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں دہشت گردوں کی جانب سے خفیہ اطلاعات کی بناءپر 338 تعلیمی ادارے حساس قراردیئے گئے ہیں جبکہ ان تعلیمی اداروں میں سکول ، کالجز اور یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

آئینی ترمیم کی بجائے موجودہ فوجی عدالتوں کے اختیار سماعت میں اضافہ کیا جائے: اعتزاز احسن

ذرائع کے مطابق پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے حساس قرار دیئے گئے اداروں میں 86سرکاری سکولز جبکہ140 پرائیویٹ سکولز شامل ہیں۔حساس اداروں کی جانب سے مزید واضح کیا گیا ہے کہ ان اداروں میں 46 بوائز اور 54 گرلز اسکولزشامل ہیں جبکہ 27نجی یونیورسٹیوںکو بھی حساس قرار دیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -