ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر بھارت کا ’شور‘غیر ضروری ہے: پاکستان

ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر بھارت کا ’شور‘غیر ضروری ہے: پاکستان
ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر بھارت کا ’شور‘غیر ضروری ہے: پاکستان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے کہا ہے کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم ذکی الرحمن لکھوی کی ضمانت پر بھارتی حکومت کی طرف سے کیا جانے والا شور انتہائی غیر ضروری اور قابل مذمت ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم قریشی نے میڈیا کو بریفنگ کے دوران کہا کہ یہ ایک انتہائی مایوس کن حقیقت ہے کہ اعلیٰ سطحی یقین دہانیوں کے باوجود آج تک بھارت کی طرف سے سمجھوتہ ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات یا ملزمان کے خلاف کی جانے والی کاروائی سے متعلق کسی معلومات کا تبادلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت ایک عدالتی فیصلہ ہے اور عدالتیں اپنے فیصلے دینے میں مکمل آزاد ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین ایٹمی تنصیبات اور قیدیوں کی تفصیلات کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

ذکی الرحمن لکھوی کی رہائی کسی بھی قیمت پر قبول نہیں، بھارتی وزیر داخلہ

مزید :

قومی -اہم خبریں -