نئے سال کی آمد ،عادات میں معمولی تبدیلیاں جوآپ کی صحت کئی گنا بہتر بنا سکتی ہیں

نئے سال کی آمد ،عادات میں معمولی تبدیلیاں جوآپ کی صحت کئی گنا بہتر بنا سکتی ...
نئے سال کی آمد ،عادات میں معمولی تبدیلیاں جوآپ کی صحت کئی گنا بہتر بنا سکتی ہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)نئے سال کا آغاز ہو چکا ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ اس سال میں ہماری صحت بالکل ٹھیک رہے اورہم چاک و چوبند نظر آئیں۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں اور اس کے لئے ہمیں کچھ ایسے کام کرنے ہوں گے جن سے ہم صحت مند رہیں گے۔آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ کام کون سے ہیں۔

ناخن آپ کی صحت کے بارے میں کیاکہتے ہیں؟انتہائی مفید معلومات جاننے کیلئے کلک کریں
1۔اپنے ٹوتھ برش کوہمیشہ صاف رکھیں
مانچسٹر یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ٹوتھ برش میں کروڑوںطرح کے بیکٹیریا ہوتے ہیں لہذاہفتے میں ایک بار اپنے برش کو ابلے ہوئے گرم پانی سے ضرور دھوئیں۔
روزانہ دہی کھائیں
اگر آپ ذیابیطس سے بچنا چاہتے ہیں تو ہفتے میں پانچ بار ضرور دہی استعمال کریں جبکہ دیگر ڈیری مصنوعات بھی انسانی جسم کے لئے بہت مفید ہیں۔کیمبریج یونیورسٹی کی کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ روزانہ دہی (125گرام)کھاتے ہیں انہیں ذیابیطس ہونے کا 28فیصد کم چانس ہے۔تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ دہی اور ڈیری مصنوعات میں وٹامن Kکی اہم مقدار سے انسان کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔
ناک کو اچھی طرح صاف کریں
ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ اگر ہم ناک کو صاف کرنے کی بجائے بلغم کو اندر کی جانب کھینچ لیں تو یہ گلے میں رہ کر یا معدے میں جاکر مختلف طرح کی انفیکشن کا باعث بنتا ہے لہذا ناک کو صبح اٹھ کر اچھی طرح صاف کریں۔
کھڑکیا ںکھلی رکھیں
اگر آپ کسی ایسے شخص کے ساتھ سفر کر رہے ہیں جسے نزلہ وزکام کی تکلیف ہے تو اس بات کو یاد رکھیں کہ آپ کو گاڑی کی کھڑکیاں کھلی رکھنی ہیں۔کوئنزلینڈ یونیورسٹی آسٹریلیا کی تحقیق کے مطابق اس طرح آپ انفیکشن کی زد میں آنے سے بچ سکتے ہیں۔اسی طرح آپ کو چاہیے کہ اپنے گھر کی کھڑکیاں بھی کھلی رکھیں تاکہ تازہ ہوا گھر میں پھرتی رہے۔

قوت باہ میں اضافہ کرنےوالی پانچ آسان ورزشیں جاننے کیلئے کلک کریں
کمرے کا درجہ حرارت مناسب رکھیں
اگرآپ اپنے کمرے کا درجہ حرارت بہت زیادہ یا بہت کم رکھیں تو اس کا جسم پر منفی اثر پڑتا ہے لہذاضروری ہے کہ درجہ حرارت مناسب رہے۔اگر درجہ حرارت زیادہ ہوجائے تو پانی کی کمی ہو جاتی ہے اور اگر درجہ حرارت کم ہوجائے تو جسم کو زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ 20ڈگری سینٹی گریڈ تک کمرے کا درجہ حرارت انسانی جسم کے لئے انتہائی بہتر ہے
سوتے ہوئے ڈیجیٹل اشیاءسے دور رہیں
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر سونے والے کمرے میں ڈیجیٹل اشیاءمثلاًموبائل ،سمارٹ فونز، ڈیجیٹل کلاک یا اس طرح کے آلات موجود ہیں تو اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ آپ کی نیند مناسب نہیں ہو گی۔اس لئے فوراً سے پہلے ان اشیاءکو اپنے کمرے سے نکال دیں اور مزے کی نیند سوئیں۔
آئی بو پروفین کی بجائے پیراسیٹامول کا استعمال کریں
کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ آئی بو پروفین جسم کے لئے زیادہ بہتر ہے لیکن ایسی کوئی بات نہیں کیونکہ Royal Pharmaceutical Societyکا کہنا ہے کہ آئی بو پروفین معدے کو نقصان پہنچاتی ہے جبکہ پیراسیٹامول زیادہ محفوظ دوا ہے۔
ہرے پتوں والی سبزیوں کا استعمال
لیسسٹر یونیورسٹی کے تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ روزانہ سبزیوں کے استعمال سے ذیابیطس کا احتمال کم ہوجاتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ دن میں دو چمچ سبزیوں کے کھائیںتو آپ ٹائپ 2ذیابیطس سے 14فیصد بچ سکتے ہیں اور اگر آپ دن میں تین چمچ سبزیاں کھائیں تو بچنے کا تناسب 30فیصد ہو جاتا ہے۔
ٹی وی دیکھنا کم کردیں
25سال کی عمر کے بعد ٹی وی کا ہر گھنٹہ آپ کی عمر 22منٹ کم کردیتا ہے۔U.S. National Cancer Instituteکا کہنا ہے کہ ٹی وی دیکھنے کے دوران انسان کے جسم کا زیادہ تر حصہ بالکل حرکت نہیں کرتااور خون میں شوگر اور چکنائی بڑھنا شروع ہوجاتی ہے جس سے طرح طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں۔صرف ایک گھنٹہ دن میں ٹی وی کم دیکھنے سے آپ کی زندگی پانچ دن تک بڑھ سکتی ہے۔
کافی کا زیادہ استعمال کریں
تحقیق سے پتا چلا ہے کہ اگر انسان دن میں چار کپ تک کافی پیے تو وہ ذیابیطس ، پارکنسن اور الزائمرز سے محفوظ رہتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کافی میں موجود کیفین آپ کو چاک و چوبند رکھتی ہے۔
گاڑی/موٹر سائیکل کا استعمال کم کریں
اگر آپ کو گھر کے نزدیک (ایک کلومیٹر کے اندر)کوئی کام ہو تو گاڑی یا موٹر سائیکل کا استعمال کرنے کی بجائے پیدل چلیں۔اس سے آپ کا جسم حرکت میں رہے گا اور آپ کے جسم میں کیلوریز بھی کم ہوتی جائیں گی۔
اپنے وزن کو کنٹرول میں رکھیں
موٹاپا بذات خود ایک بیماری ہے لہذا اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ آپ کا وزن زیادہ نہ ہونے پائے۔اس مقصد کے لئے ضروری ہے کہ آپ اپنے کھانے اور ورزش پر توجہ دیں۔

مزید :

تعلیم و صحت -