فیسکو حکام نے بجلی کی اوور بلنگ کی شکایات کا حل ڈھونڈ لیا

فیسکو حکام نے بجلی کی اوور بلنگ کی شکایات کا حل ڈھونڈ لیا
فیسکو حکام نے بجلی کی اوور بلنگ کی شکایات کا حل ڈھونڈ لیا

  

فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیسکو (FESCO) نے صارفین کی طرف سے اوور بلنگ کی شکایات کا حل نکال لیا ہے جس کے بعد استعمال شدہ یونٹس کی ریڈنگ لینے والے اہلکاروں کی غلطی کی سزا عوام کو نہیں بھگتنا پڑے گی۔ میڈیا سے بات چیت میں فیسکو کے سربراہ طاہر شیخ نے بتایا کہ اوور بلنگ سے بچنے کیلئے آئندہ بجلی کے بلوں کے ساتھ میٹر کی ریڈنگ کی تصویر بھی شامل کی جائے گی۔ بلوں کے ساتھ اس تصویر کی موجودگی کی وجہ سے صارفین اپنے میٹر اور اس پر استعمال ہونے والے یونٹس کی تعداد کا جائزہ خود بھی لے سکیں گے۔ چیئرمین فیسکو کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر تجرباتی بنیادوں پر فیصل آباد کے شہری علاقوں میں رہائش پذیر 24 ہزارصارفین کو ریڈنگ کی تصویر کیساتھ بل بھیجے گئے ہیں اور اس سہولت کی افادیت دیکھ کر اسے جاری رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مہنگائی میں مزید اضافہ، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بھی بے اثر

مزید :

فیصل آباد -