نئے سال کے پہلے روز ہی پولیوکا نیا کیس سامنے آ گیا

نئے سال کے پہلے روز ہی پولیوکا نیا کیس سامنے آ گیا
 نئے سال کے پہلے روز ہی پولیوکا نیا کیس سامنے آ گیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک میں نئے سال کے آغاز پر پہلے روز ہی پولیو کا نیا کیس بھی سامنے آ گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق 2015 کا پہلاپو لیو کیس صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع برابچہ کے علاقے میں سامنے آ گیا ہے جہاں دو سالہ بچے میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔ قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ اس بچے کے والدین نے اسے انسدا د پولیو کے قطرے پلائے تھے یا نہیں۔ واضح رہے گزشتہ سال کے دوران ملک بھر میں پولیو کے 296 کیس سامنے آ ئے تھے جن میں سے 22 کا تعلق صوبی بلوچستان سے تھا۔

مزید :

اسلام آباد -