11 اور 12 ربیع الاول کو سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ، موبائل فون بھی خاموش رہیں گے

11 اور 12 ربیع الاول کو سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ، موبائل فون بھی خاموش رہیں ...
11 اور 12 ربیع الاول کو سندھ میں ڈبل سواری پر پابندی ، موبائل فون بھی خاموش رہیں گے

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 11 اور 12 ربیع الاول کو کراچی سمیت سندھ کے 5 شہروں میں موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔محکمہ داخلہ کی جانب سے موٹر سائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جبکہ محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے انہی 5 شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل کرنے کی سفارش بھی کی گئی ہے۔سندھ کے ان 5 شہروں میں کراچی ، حیدر آباد ، سکھر ، لاڑکانہ اور خیرپور شامل ہیں۔واضح رہے اس پابندی کا اطلاق پولیس کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر دی گئی درخواست کے بعد کیا گیا۔

دہشت گردی کا خطرہ ، لاہور کے 338 تعلیمی ادارے حساس قرار ، تفصیلات جاننے کے لیے کلک کریں

مزید :

کراچی -اہم خبریں -