چولستان جیپ ریس میں اب خواتین بھی شرکت کر سکیں گی

چولستان جیپ ریس میں اب خواتین بھی شرکت کر سکیں گی
 چولستان جیپ ریس میں اب خواتین بھی شرکت کر سکیں گی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت پنجاب نے اس سال منعقد کی جانے والی چولستان جیپ ریس میں خواتین کو بھی بطور ڈرائیور شامل کرنے کا اعلان کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے صحرائی علاقے چولستان میں دسویں جیپ ریس 13 سے15 فروری کے درمیان منعقد ہو گی جس کیلئے قدیم قلعہ دراوڑ کے علاقے کا انتخاب کیا گیا ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران صوبے میں سیاحت اور تفریح کے فروغ کیلئے کام کرنے والے ادارے کے ریجنل مینجر اشر اقبال ملک نے بتایا کہ ریس کیلئے کل چھ کیٹگریز بنائی گئی ہیں اور اس بار ریس کی تاریخ میں پہلی بار خواتین بھی شریک ہو سکیں گی۔

بھارت کیخلاف میچ اعصاب شکن ہو تا ہے ،اگر موقع ملا تو اچھا کھیل پیش کروں گا:عمرگل

مزید :

تفریح -