پاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ رواں ماہ اسلام آباد میں ہونگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ سٹریٹجک ڈائیلاگ رواں مہینے وفاقی دارلحکومت میں منعقد ہوں گے اور اس ضمن میں امریکی وفد کے دورے کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے پاکستان آنے والے امریکی وفد کی قیادت سیکریٹری خارجہ جان کیری کریں گے۔