ترک صدر کے دفتر پر فائرنگ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا

ترک صدر کے دفتر پر فائرنگ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا
ترک صدر کے دفتر پر فائرنگ، پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے دفتر پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس اہلکاروں نے اس کو حراست میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے فائرنگ کرنے کے بعد دفتر پر ایک دستی بم بھی پھینکا مگر وہ خوش قسمتی سے پھٹ نہ سکا۔ پولیس نے واقعے کے فوری بعد میں حرکت میں آ کر اسے گرفتار کر لیا۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کوئی مصدقہ اطلاعات حاصل نہیں ہو سکیں کہ ترک صدر حملے کے وقت اپنے دفتر میں موجود تھے یا نہیں۔

پاک امریکہ سٹریٹجک ڈائیلاگ رواں ماہ اسلام آباد میں ہونگے