ریحام خان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا شروع ، فیس بک پیج کا مکروہ الزام

ریحام خان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا شروع ، فیس بک پیج کا مکروہ الزام
ریحام خان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا شروع ، فیس بک پیج کا مکروہ الزام

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی وی اینکر ریحام خان کی پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کے ساتھ شادی کی افواہوں کے ساتھ ہی ان کی بد ترین کر دار کشی کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے اور فیس بک پر کچھ ایسے پیج بھی سامنے آگئے ہیں جن کا واحد مقصد غلیظ پروپیگنڈا کر نا ہے۔

بر طانوی اخبار”ڈیلی میل“ کے مطابق فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پر شرمناک پراپیگنڈا کا سلسلہ بھر پور طریقے سے جاری ہے جس میں مذکورہ اینکر کے ماضی کو متنازعہ بنانے کی کوشش جاری ہے۔ کہیں انہیں ”غیر مناسب “ لباس کی بناءپر تنقید کا نشانہ بنایا جا ریا ہے تو کہیں ان کی کسی پا ر ٹی میں شر کت کو اخلاقیات کے خلا ف قرار دے دیا گیا ہے۔ ایک تصویر میں انہیں ایک خاتون کو چھوتے ہو ئے دکھایا گیا ہے اور اس کی بنا ءپر انہیں مشکوک رویے کی مرتکب قرار دے دیا گیا ہے۔

دنیا میں خوشی بڑھ رہی ہے ، 65 ممالک کے 70 فیصد لوگ زندگی سے مطمئن ہیں:سروے

ریحام خان کے علاوہ ان کی خاندان کے بارے میں بھی شرمناک باتیں پھیلائی جا رہی ہیں اور خصوصا ان کی بیٹی پر غلیظ الزامات لگائے گئے ہیں ۔ مختصر یہ کہ سازش ، جہالت اور بے شرمی کے ہتھیاروں سے لیس قوتیں ریحام خان کے کر دار کو مسخ کر نے کیلئے زبر دست طریقے سے متحرک ہو چکی ہیں ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -