2 دن بعد عمران خان سے مل کر انہیں شادی کی مبارک دوں گا : میاں محمود الرشید

2 دن بعد عمران خان سے مل کر انہیں شادی کی مبارک دوں گا : میاں محمود الرشید
2 دن بعد عمران خان سے مل کر انہیں شادی کی مبارک دوں گا : میاں محمود الرشید

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ انہوں نے میڈیا میں عمران خان کی شادی کی خبریں سنی ہیں جبکہ اس خبر کی تصدیق یا تردید عمران خان سے ملاقات کے بعد ہی کریں گے۔میڈیا سے گفتگو  کے دوران عمران خان کی شادی کے سوال پر میاں محمود الرشید نے طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ 2 دن بعد عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں اور انہیں شادی کی باضابطہ مبارک 2 دن بعد  ملاقات پر دیں گے۔جبکہ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ  اس خبر کی تردید یا تصدیق ملاقات کے بعد ہی ہو سکتی ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -