کشمورمیں شوہر نے ڈنڈے مارکر بیوی کوقتل کر دیا،ملزم گرفتار

کشمورمیں شوہر نے ڈنڈے مارکر بیوی کوقتل کر دیا،ملزم گرفتار
کشمورمیں شوہر نے ڈنڈے مارکر بیوی کوقتل کر دیا،ملزم گرفتار

  

کشمور(ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمورمیں شوہرکے ڈنڈے کے وار سے بیوی جاں بحق ہوگئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمور کے علاقے گڈو میں درندہ صفت شوہر نے عدم برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھانا نہ دینے پر بیوی کو پے درپے ڈنڈوں کے وار سے شدید زخمی کردیا۔جس کے نتیجے میں خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گئی۔قتل کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورقتل کے الزام میں مقتولہ کے شوہراور اسکے بھائی کو حراست میں لے لیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزم نشے میں حالت میں تھا۔تاہم پولیس نے ملزمان کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرتے ہوئے متعلقہ تھا نے میں منتقل کردیا ہے جہاں ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔

مزید : کشمور