چمن میں مال روڈ پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ،7 افراد زخمی

چمن میں مال روڈ پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ،7 افراد زخمی
چمن میں مال روڈ پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ،7 افراد زخمی

  

چمن (ڈیلی پاکستان آن لائن) مال روڈ پر یکے بعد دیگر دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چمن کے مال روڈ پر ڈی پی او آفس کی تعمیر جاری ہے ۔ دفتر کی تعمیر کیلئے پڑی ہوئی بجری میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ۔ جب پہلا دھماکہ ہوا تو اس وقت سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ بھی گزر رہا تھا جس میں شامل جوانوں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لینا شروع کردیا۔ امدادی کارروائیوں کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جارہا تھا کہ اسی دوران اسی بجری میں دوسرا دھماکہ بھی ہوگیا جس کے نتیجے میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جائے گا۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /بلوچستان /چمن