گھوٹکی،آتشزدگی واقعہ میں2 بچے جھلس کر جاں بحق،گھریلو سامان جل کر خاکستر

Jan 01, 2018 | 11:40:AM

گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گھوٹکی میں گھر میں آ گ لگنے سے 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے،واقعہ میں گھریلو سامان مکمل طور پر جل گیا اور5 مویشی بھی ہلاک ہوئے، تفصیلات کے مطابق آتشزدگی واقعہ نواحی گاﺅں نتھو گبول میں پیش آیا جہاں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 2 بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے ،واقعہ میں گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر اور 5 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا،ریسکیو ٹیموں نے آگ پر قابو پا لیا،لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں

مزیدخبریں