پرانی دشمنی کی بنا پرمنڈی بہاو الدین میں فائرنگ ، 2افراد جاں بحق
منڈی بہاوالدین(ڈیلی پاکستان آن لائن) منڈی بہاوالدین میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں2افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاوالدین کے علاقے اسلام پورہ میں پرانی دشمنی پر مسلح افراد نے مخالفین کے گھر پر دھاوا بول دیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی ، جس کے باعث گھر میں موجود 2افراد شدید زخمی ہوگئے اور موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ مسلح افراد ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جس نے لاشوں ہسپتال منتقل کر کے کارروائی کا آغا ز کردیا ہے۔