ڈیفنس ناکے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے ولا پولیس اہلکار وزیر آباد میں سپرد خاک ،سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت

ڈیفنس ناکے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے ولا پولیس اہلکار وزیر آباد ...
ڈیفنس ناکے پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے شہید ہونے ولا پولیس اہلکار وزیر آباد میں سپرد خاک ،سینکڑوں افراد کی نماز جنازہ میں شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

وزیرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ڈیفنس ناکہ پر جاں بحق ہونے والے وزیرآباد کے نواحی قصبہ سوہدرہ کے رہائشی پولیس ملازم مستنصر اعوان کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،پولیس کے افسران سمیت علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات کی نماز جنازہ میں شرکت ، اس سے قبل میت سوہدرہ پہنچنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے ،ورثا کی دھاڑوں اور بہتے آنسوؤں نے وہاں موجود ہر آنکھ کو نم کر دیا ۔

یہ بھی پڑھیں:شہبازشریف کے د ورہ سعودی عرب کیخلاف پروپیگنڈابے بنیاداور قابل مذمت ہے:ترجمان حکومت پنجاب

تفصیلات کے مطابق نیو ائیر کے موقع پر ڈیفنس میں ناکے پر موجود دو پولیس اہلکاروں کو تیز رفتار گاڑی نے انتہائی بے رحمی کے ساتھ کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں سوہدرہ کے محلہ اعواناں کے رہائشی دوست محمد اعوان کا 42سالہ بیٹامستنصر حسین اعوان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اسکا ساتھی قاسم شدید زخمی ہو گیا تھا جسے فوری قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جو ایک روز گذرنے کے باوجود انتہائی تشویش ناک حالت میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہا ہے ۔

 لاہور پولیس نےگاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے  گرفتار کر لیا ہے جبکہ نجی ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ورثا پر صلح کے لئے دباؤ بڑھایا جا رہا ہے اور ماضی کے واقعات کی طرح آنے والے چند روز میں اس کیس میں بھی انصاف کی بجائے ’’ طاقت‘‘  اور’’ پیسے کی قوت ‘‘ جیت جائے گی ۔ شہید پولیس جوان مستنصر پانچ بچوں کا باپ تھا جن میں تین بیٹیاں اور دو بیٹے شامل ہیں اور اس کا ایک بھائی اسلام آباد پولیس میں ملازمت کرتا ہے۔

لائیو ٹی وی دیکھنے کے لئے اس لنک پر کلک کریں