پی بی 26کے ضمنی انتخاب میں ہزاہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امید وار کامیاب

پی بی 26کے ضمنی انتخاب میں ہزاہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امید وار کامیاب
پی بی 26کے ضمنی انتخاب میں ہزاہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امید وار کامیاب

  

کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26 کوئٹہ تھری میں ضمنی انتخاب میں ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار قادر علی نے کامیابی حاصل کرلی۔ ضمنی انتخاب میں تمام 49 پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری و غیرحتمی نتیجہ کے مطابق ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نائل 5272 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔جمعیت علمائے اسلام کے مولانا ولی ترابی 4258 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے جب کہ مجلس وحدت مسلمین کے آغا رضا 2426 ووٹ لیکر تیسری پوزیشن پر ہیں۔ یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں اس نشست پر ہزارہ ڈیمو کریٹک پارٹی کے احمد کوہزاد کامیاب ہوئے تھے اور مخالف امیدوار کی جانب سے شہریت چیلنج کیے جانے پر الیکشن کمیشن نے افغان شہری ہونے پر انہیں نااہل قرار دیا تھا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -کوئٹہ -