پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے ،خواجہ ہوتی

پیپلز پارٹی کیخلاف انتقامی کارروائی ہورہی ہے ،خواجہ ہوتی

  

مردان (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر نوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پارٹی کے دیگر قائدین کے نام ای سی ایل میں ڈ النے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے لاڈلے حکومت کی ناکامی اور پیپلز پارٹی کے خلاف احتساب کے نام پر انتقامی کاروائی قراردیا ہے انہوں نے کہا کہ احتساب کے نام پر حکمران جماعت انتقامی کاروائی کر رہی ہے پیپلز پارٹی عوام کی مقبول جماعت ہے جسکی عوامی مقبولیت تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی حکومت اپوزیشن جماعتوں کودیوار سے لگانے کی کوشش کر رہی ہے خیبر پختونخوا کے میگا کرپشن کیسز میں حکومتی اراکین کے خلاف احتساب اور دوسرے ادارے خاموش بیٹھے ہوئے ہے یکطرفہ احتساب کسی بھی پارٹی کو قبول نہیں پیپلز پارٹی بھٹو خاندان کے خون سے بنی ہوئی ہے پیپلز پارٹی کو مٹانے والے از خود مٹ جائینگے لیکن پیپلز پارٹی کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -