صوابی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا

صوابی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی( بیورورپورٹ)موضع دولت ضلع صوابی میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو قتل کر دیا۔ بیوہ حضرت سید سکنہ دولت نے تھانہ یار حسین میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کی شوہر حضرت سید کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل اور ملزمان معلوم نہیں اور نہ ہی ہمارا کسی کے ساتھ کوئی دشمنی ہے یار حسین پولیس نے مقتول کی بیوہ کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#