ضلع انتظامیہ کوہاٹ کی دیہی علاقوں میں بجلی ڈیفالٹرز سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے کی ریکوری

ضلع انتظامیہ کوہاٹ کی دیہی علاقوں میں بجلی ڈیفالٹرز سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور( سٹا ف رپورٹر)ضلع انتظامیہ کوہاٹ نے دیہی علاقوں میں ایریگیشن ،کمرشل اورڈومیسٹک سیکٹرز میں بجلی بقایاجات کی وصولی اوربجلی کے غیرقانونی کنکشنزکے خلاف گرینڈ آپریشن کے دوران 3 لاکھ 60 ہزار روپے کی ریکوری کرلی جبکہ بجلی چوری میں ملوث کئی افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کردیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزاد سمیع اللہ نے خیرماتواورڈھوڈا یونین کونسلز میں ایریگیشن اورکمرشل ڈیفالٹرز جبکہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مراد احمد نے بھورا گڑھی میں ڈومیسٹک ڈیفالٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بالترتیب 2 لاکھ 40 ہزارروپے اورایک لاکھ 20 ہزار روپے کی ریکوری کی۔ ڈیفالٹرز نے بقایارقم کی بھی ہفتے کے اندر اندر ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع انتظامیہ کی زیرنگرانی ضلع بھر میں بلاتعطل جاری یہ آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔