شانگلہ کے معروف روحانی پیشوا حاجی محمد عرف جاجا انتقال کر گئے

شانگلہ کے معروف روحانی پیشوا حاجی محمد عرف جاجا انتقال کر گئے

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے معروف روحانی پیشوا حاجی محمد عرف جاجا انتقال کر گئے ، مرحوم کوگزشتہ روز نماز جنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ،مرحوم کے نماز جنازہ میں ان کے رشتہ داران سمیت،مذہبی، سیاسی ،سماجی شخصیات اور زندگی کے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔مرحوم فرید گل،واحد گل،رحمت گل،عقل گل کے والد تھے،مرحوم کی فاتحہ خوانی چوربٹ لیلونئی میں ادا کی جارہی ہے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے شانگلہ میڈیا سنٹر میں بھی خصوصی دعا کی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -