خیبر پختونخوا کے وزراء محب اللہ خان اور شکیل احمد خان کا پشاور پریس کلب کی کابینہ کو مبارکباد

خیبر پختونخوا کے وزراء محب اللہ خان اور شکیل احمد خان کا پشاور پریس کلب کی ...

  

پشاور( سٹا ف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے وزراء محب اللہ خان اور شکیل احمد خان نے پشاور پر یس کلب کی نو منتخب کابینہ کے عہدیداران اور ممبران کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ صوبائی وزراء نے اپنے تہنیتی پیغامات میں پشاور پر یس کلب کے صدر سید بخار شاہ، جنرل سیکرٹری ظفر اقبال، نائب صدر انیلہ شاہین اور دیگر ممبران کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کر تے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ نئی کابینہ صحافی برادرای کے مسائل حل کرنے حکومتی سرگرمیوں کو عوامی فلاح و بہبود کا موجب بنانے اور ترقیاتی عمل کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی۔ صوبائی وزراء نے نئی کابینہ کو حکومت کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلاتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت صحافتی سر گرمیوں کے فروغ اور صحافی برادری کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -