سینئر سکیل سٹینوگرافرعبد القیوم اعوان کے اعزاز میں الوادعی پارٹی

سینئر سکیل سٹینوگرافرعبد القیوم اعوان کے اعزاز میں الوادعی پارٹی

  

پشاور (پ ر)دفتر پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا میں سبکدوش ہونے والے سینئر سکیل سٹینوگرافر عبد القیوم اعوان کے اعزاز میں الوادعی پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔ پریس سیکرٹری برائے وزیراعلیٰ بہرہ مند خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن وقار حسین شاہ، پی پی او برائے وزیراعلیٰ محمد دین خٹک، کمپیوٹر آپریٹر سید فرحان حیدر ، فوٹو گرافر سید وقار علی شاہ اور پریس سیکشن کے دیگر ملازمین نے پارٹی میں شرکت کی ۔ پریس سیکرٹری بہرہ مند خان نے سبکدوش ہونے والے سینئر سکیل سٹینو گرافر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اُن کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ عبد القیوم اعوان ایک فرض شناس اور محنتی ملازم تھے جنہوں نے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن سرانجام دیں ۔ عبدالقیوم اعوان نے بھی اس موقع پر پریس سیکرٹری اوردیگر سٹاف کی طرف سے تعاون پر شکریہ ادا کیا اور کہاکہ اُن کے ساتھ گزارے گئے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -