دوست محمد کھوسہ کی 8 جنوری کو ڈیرہ واپسی ‘ جیالوں میں جوش و خروش

دوست محمد کھوسہ کی 8 جنوری کو ڈیرہ واپسی ‘ جیالوں میں جوش و خروش

  

ڈیرہ غازیخان( بیورورپورٹ)سابق وزیراعلی پنجاب سردار دوست محمد خان کھوسہ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد 8جنوری کو ڈیرہ غازیخان پہنچیں گے ۔ان کی آمد پر پاکستان پیپلز پارٹی اور کھوسہ سرداروں کے حامیوں کی طرف شاندار استقبال کی تیاریاں شروع ۔8جنوری کو سردار دوست محمد خان کھوسہ کا دن دوبچے پل ڈاٹ سنگم چوک پر استقبال کیاجائے گا اور انہیں بڑے جلوس کی صورت میں کھوسہ (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

ہاؤس لایاجائیگا۔جبکہ شہر میں استقبالیہ خوش آمدید کے پینافلیکس ،بینرز اور پی پی پرچم لگائے جائینگے۔اس سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا۔اجلاس میں یوسی چیئرمین سردار شیر باز خان بزدار،وائس چیئرمین شہزاد ندیم گورمانی ،مومن لغاری ،رانا محمد اکبر ،رانا شاہ زیب ،مسرت علی خان دستی ایڈووکیٹ،صفدر حسین کھوسہ ،آفتاب بزدار ایڈووکیٹ،آغا حسین احمد ننھا ایڈووکیٹ،پی پی عہدیدار ڈاکٹر مرتضیٰ سعید،وزیر شاہ ،عبدالقادر چوہان،محمد اقبال بھٹہ ،قاضی عدنان ،ثناء اللہ کھوسہ ،امین چوہان ،آصف بزدار ایڈووکیٹ،قادربخش موہانہ ،ملک شان مصطفی ،اعجاز حسین بھٹی ،صابر سیال ،محمود عباس ،شہاب سہرانی دیگر شریک تھے۔سابق بار صدر وسابق ضلعی جنرل سیکرٹری بہرام خان بزدار ایڈووکیٹ نے اجلاس کے فیصلوں کی تفصیلات بتائیں 8جنوری کو پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویثرن بھر سے کارکن و کھوسہ گروپ کے افراد دن دوبجے پل ڈاٹ پر سردار دوست محمد خان کھوسہ کا شاندار استقبال کرینگے۔

واپسی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -