فقیر کلے پشاور کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

فقیر کلے پشاور کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر)فقیر کلے پشاور کے ر ہائشی شو کت نے اپنے د یگر رشتہ داروں کے ہمرا ہ گھر پر ز بر دستی قابضین سے گھر واگزارکر نے کیخلاف پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہر ہ کیا مظا ہر ے کی قیادت خود کر ر ہے تھے جبکہ مظا ہر ین نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر اپنے حق کے مطالبا ت درج تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں خو د ایک معذور شخص ہو اور میرا فقیر کلے میں 20مر لہ گھر واقع ہے جس پر میرا بھا ئی سر بلند اور انکے بیٹے خور شید ،جمشید اور نور سید زبردستی قابض ہے ۔انہوں نے کہاکہ گھر کے کا غذات اور انتقال بھی میرے نا م پر ہے ہم نے کئی بار جر گہ بھی بھیج د یا جس نے بھی ہما رے حق میں فیصلہ کیا لیکن اب بھی وہ ز بردستی قابض ہے ۔انہوں نے کہاکہ بھتیجوں کی طرف سے سنگین قسم کی دھمکیاں بھی د ے ر ہے ہیں اور مجھے گھر بیجنے پر مجبور کر ر ہے ہیں لیکن میں اپنا گھر کسی قیمت پر بھی بیجنے کو تیا ر نہیں ہو ں کیونکہ یہ میراذاتی گھر ہے ۔انہوں نے چیف جسٹس ثا قب نثا ر ، وزیر اعلیٰ محمود خان ، آ ئی جی پولیس اور د یگر متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ سر بلند سے ہما را گھر واگزار کر ایا جا ئے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -