ایل پی جی ‘ چائے ‘ انڈے ‘ گھی ‘ صابن مہنگا ‘ دسمبر کا آخری ہفتہ شہریوں پر بھاری

ایل پی جی ‘ چائے ‘ انڈے ‘ گھی ‘ صابن مہنگا ‘ دسمبر کا آخری ہفتہ شہریوں پر ...

  

ملتان (نیوز رپورٹر) دسمبر کے آخری ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.23 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کم آمدنی والے طبقے کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریے 0.19 فیصدبڑھے ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر کے چوتھے ہفتے کے دوران ٹماٹر،ایل پی جی،کیلے، چائے، انڈے، لہسن،پیاز،سرخ (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

مرچ،گڑ،چینی، دال مسور،چنے کی دال،دال مونگ،بیف، اری چاول، صابن،مسٹرڈ آئل،ویجی ٹیبل گھی سمیت 20 اشیائے خورونوش و ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ زندہ مرغی، آلو،دال ماش، گندم سمیت چاراشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمیریکارڈ کی گئی اعدادوشمار کے مطابق پیٹرول،ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل،گیس نرخ،بجلی کے نرخ،سگریٹ،مٹن،نمک،باسمتی چاول، کپڑے، تازہ دودھ، دھی،خوردنی تیل، روٹی سادہ، ملک پاؤڈراور آٹے سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دسمبر کے آخری ہفتے میں 8ہزار تا 12ہزار،12ہزار تا18ہزار،18 ہزار تا 35ہزار تک اور 35ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.22، 0.22،0.20 اور 0.17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔

مہنگائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -