سپیڈو بس سروس بند ‘ شہری مشتعل ‘ مسئلہ حل کر رہے ہیں‘ ڈپٹی کمشنر لودھراں کی یقین دہانی

سپیڈو بس سروس بند ‘ شہری مشتعل ‘ مسئلہ حل کر رہے ہیں‘ ڈپٹی کمشنر لودھراں کی ...

  

گوگڑاں(نمائندہ پاکستان)سستی سفری سہولت سپیڈو بس سروس مکمل طور پر بند ہوگئی،تمام بسوں میں سپیڈو بس سروس عملہ کیطرف سے(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

باقاعدہ کل سے معطلی کا اعلان کردیا گیا، لودھراں۔نئے سال میں نیا معاہدہ ہوگا پھر بحالی ہوگی،سپیڈو بسیں بہاولپور ٹرمینل میں واپس چلی جائینگی،ضلعی انتظامیہ کیطرف سے نیاء کوئی معاہدہ سامنے نہیں آیا،سپیڈو بس سروس کیطرف سے پہلے 12 بسیں سہولیات فراہم کررہی تھی،بارہ بسوں میں سے چار بسیں سروس فراہم کررہی تھی، دو ماہ قبل عوامی مطالبہ پر یہ بند سروس پہلے بھی بحال ہوئی تھی،سروس چلتی رہے گی اعلی حکام سے بات ہورہی ہے، ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ عوامی مشکلات کا احساس ہے ‘ مسئلہ حل کر رہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -