سندھ حکومت گرانے والوں کو مایوسی ہوگی پیپلز پارٹی، جیالوں کا بھرپور مقابلے کا اعلان

سندھ حکومت گرانے والوں کو مایوسی ہوگی پیپلز پارٹی، جیالوں کا بھرپور مقابلے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود ،سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، ممبر فیڈرل کونسل(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

عبد القادر شاہین ، سیکریٹری تعلقات عامہ سابق ایم پی اے نفیس احمد انصاری، ضلعی جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی، سیکریٹری اطلاعات وترجمان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب چوہدری محمد یسین نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سندھ حکومت کو گرانے کے خواب دیکھنے والوں کو سوائے مایوسی کے کچھ نہیں ملے گا وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کو پیپلز پارٹی سے وفاداری کی سزا دینے کی ناکام کوشش ہورہی ہے فواد چوہدری اور فیاض الحسن چوہان عدلیہ اور نیب کے ترجمان بنے ہو ئے ہیں جو پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کرکے سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں اس سلسلے میں سپریم کورٹ ازخود نوٹس لے موجودہ حکمران 2019میں غریب عوام پر مہنگائی کا خودکش بم گرانے کی تیاری کرچکے ہیں لیکن پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم سونامی اور وزیراعلی کے پی کے ، سینئر صوبائی وزیر علیم خان نیب ذدہ ہیں جن کو فوری طور پر اخلاقی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے مستعفی ہوکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی انتقامی کاروائیوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیاجائے گا جو ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیل رہے ہیں جو درحقیقت غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل لگ رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکمران اور ان کے وزراء ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں جو ہر ادارے کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں احتساب کے نام پر اپوزیشن کو انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان پر جھوٹے مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
پیپلز پارٹی