سرائیکی صوبہ بننے سے وفاق مضبوط اور مستحکم ہوگا ‘ رکن سندھ اسمبلی غزالہ سیال کی ظہور دھریجہ سے ملاقات ‘ مختلف امور پر تبادلہ خیال

سرائیکی صوبہ بننے سے وفاق مضبوط اور مستحکم ہوگا ‘ رکن سندھ اسمبلی غزالہ ...

  

  • ملتان( سٹی رپورٹر)سندھ کے لوگ سرائیکی زبان و ثقافت سے محبت کرتے ہیں اور وسیب کی شناخت کے مطابق صوبہ سرائیکستان کی(بقیہ نمبر52صفحہ12پر )

مکمل حمایت کرتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ممبر سندھ اسمبلی غزالہ سیال نے سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ سے ملاقات کے دوران کیا ۔ اس موقع پر معروف سندھی سکالر عبدالمومن میمن ، حاجی عید احمد دھریجہ، عابد سیال، رضوان دھریجہ اور اجمل دھریجہ بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حضرت بہاؤ الدین زکریا ملتانی ؒ سندھ کے پیر و مرشد ہیں ۔ ملتان سندھ کے لوگوں کے لئے عقیدتوں کا مرکز ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ بننے سے وفاق پاکستان مضبوط اور مستحکم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کے لوگوں کو صوبہ ملنا چاہئے کہ سب سول سیکرٹریٹ کسی بھی لحاظ سے صوبے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔ اس موقع پرظہور دھریجہ نے سندھی رہنماؤں کو سرائیکی اجرکیں پہنائیں اور کہا کہ سندھ اور سرائیکستان کے صدیوں پرانے تہذیبی ، ثقافتی ، جغرافیائی اور روحانی رشتوں کو مضبوط سے مضبوط تر بنایا جائے گا۔

تبادلہ خیال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -