2018‘355 کشمیری شہید‘ 1 سال میں 903 خواتین کی بے حرمتی ‘ رپورٹ میں انکشاف
ملتان( سٹی رپورٹر)امیرجماعت اسلامی جنوبی پنجاب وسابق صوبائی پارلیمانی لیڈرڈاکٹر سید وسیم اخترنے کہا ہے کہ میڈیا واچ کی رپورٹ کے مطابق 2018ء میں 355نہتے کشمیریوں کو شہید کرکے بھارتی فوج نے مظالم کی انتہا کردی ہے۔ صرف ایک سال میں903خواتین کی بے حرمتی اور 788خواتین کو زندہ جلادیا گیا ہے۔ بھارتی مظالم اور بربریت کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )
ہے۔ 2018ء میں16ہزار 432افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال دن بدن خراب سے خراب تر ہوتی چلی جارہی ہے۔ ہندوستان 70برسوں کے بعد بھی مقبوضہ کشمیر کے عوام کواپناغلام بنانے میں ناکام رہا ہے۔جموں وکشمیر کے عوام نے ہمیشہ جدوجہد کے راستے کو اپنایاہے۔اب بھی کشمیریوں کی تیسری نسل بھارت کے غاصبانہ قبضے کو قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، اس سے دستبردار ہونے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔