’’ملکی سلامتی عزیز ‘ خوشحالی ‘ ترقی کیلئے سیاسی قیادت کا متحد ہونا ضروری‘‘

’’ملکی سلامتی عزیز ‘ خوشحالی ‘ ترقی کیلئے سیاسی قیادت کا متحد ہونا ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر) نئے عیسوی سال 2019 کی آمد پر سیاسی ، سماجی ، مذہبی ، تعلیمی رہنماوں نے بہتری ، ترقی ، کامیابی کی توقعات وابستہ کرلی ہیں اور نیک تمناوں کا اظہار ، ملکی سلامتی وخوشحالی (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کے لئے دعاکی ہے کہ ملک سے بحرانوں کا خاتمہ ہو اور ملک ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو،اس حوالے سے روزنامہ پاکستان سے موبائل فورم میں گفتگو کرتے ہوئے ممتاز عالم دین علامہ مظہر سعید کاظمی نے کہاکہ نئے سال کی آمد پر سیاسی قیادت کو کارکردگی دکھانے کا عزم کرنا ہوگا ، ملک کی ترقی کے لئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا اور عوامی توقعات وعدوں کو پوراکرنا ہوگا ، حکمران اسلامی شعائر کے متعلق احتیاط سے کام لیں اور علما سے مشاورت کے بغیر بیان دینے سے بھی احتراز کیاجائے ، انہوں نے کہاکہ میں نئے سال کے حوالے سے یہ پیغام دوں گا کہ ملک میں یکطرفہ احتساب کی بجائے بلاامتیاز احتساب کیاجائے تاکہ ملک تصادم کی راہ کی طرف نہ چل پڑے ،ضلعی ناظم علامہ عنایت اللہ رحمانی نے کہاکہ ہمیں صرف سال کے بدلنے پر نہیں شب وروز اپنا محاسبہ کرنا چاہئے اور اپنا بغور جائزہ لیناچاہئے ، لیکن سال کا اختتام اور آغاز اپنے محاسبے کا اہم موقع ہوتا ہے ہمیں چاہئے کہ ہم اخلاص ، نیک نیتی اپنائیں اور اسے فروغ دیں ، ممتاز سماجی رہنماوں آپا زہرا سجادزیدی اور طاہرہ نجم نے کہاکہ دعاہے کہ نیاسال ملک وقوم کے لئے بہتر ثابت ہو، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہواور گزشتہ برس خواتین اپنے حقوق سے محروم رہیں اس سال حکومت کو اس حوالے سے خصوصی توجہ کرنی ہوگی کہ خواتین کے حقوق کا استحصال نہ ہو اور امید ہے کہ سماجی شعبہ پر حکومت نرمی کرے گی تاقی فلاحی ، رفاہی امور زیادہ سے زیادہ اور بہتر انداز میں انجام دیئے جاسکیں ۔ضلعی صدر مسلم لیگ ن محمد بلال بٹ،سابق ایم این اے شیخ طارق رشید نے کہاکہ سال 2019 انصاف کی برتری کا سال ثابت ہوگا ، ملک میں انصاف کا بول بالا ہوگا ، جس طرح یکطرفہ احتساب کے نام پر انصاف کی دھجیاں اڑائی گئیں وہ لوگ اپنے انجام کوپہنچیں گے اور ملک میں جعلی مینڈیٹ والے ناکام ہونگے ،ماہرتعلیم عابدفرید بزدار نے کہاکہ سال 2019 ملک میں تعلیمی انقلاب کا سال ثابت ہوگا اور ملک میں تعلیمی ترقی کی اشد ضرورت ہے سال 2019 ملک میں جدید اور ٹیکنیکل تعلیمی رجحان میں اضافہ دیکھنے کو ملے گا جو کہ خوش آئند ہوگا ۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل محمد سجاد جہانیہ نے کہا کہ سال 2018 میں بھی ہم نے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیا سال 2019 میں اس سلسلے کو مزیدوسعت دی جائے گی ، سرائیکی رہنما ظہوردھریجہ نے پاکستان سے گفتگو میں کہاکہ ہم صوبے کے حصول کی جد وجہد جاری رکھیں گے اور نئے سال کے ابتدائی مہینے میں صوبے کی تحریک کو فیصلہ کن مرحلہ میں داخل کرینگے ۔

فورم

مزید :

ملتان صفحہ آخر -