سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے عدالت پیش کرنیکا حکم

سابق صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے عدالت پیش ...

  

میلسی (نمائندہ پاکستان) سابق صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم خان بھا بھہ اور ان کے بھائی حاجی خضر حیات بھابھہ کو علاقہ مجسٹریٹ میلسی زاہد یو سف نے اشتہاری قرار دے دیا ۔تفصیل کے مطابق علاقہ مجسٹریٹ میلسی زاہد یوسف نے سر کار بنام ریاض وغیرہ مقدمہ نمبر 36/14زیر دفعات(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

337/511/365اے ون 337/پی ون 149/148/379/ت پ میں سماعت کے دوران مدعی غلام فرید ایڈوکیٹ کے مو قف کے مطابق کہ مبینہ ملزمان نے اس کو اغوا کر نے کی کو شش کی اور تشدد کا نشانہ بنا یا جس پر 6فروری 2014کو تھانہ کرم پور میں مقدمہ درج ہوا ۔فاضل عدالت نے چالان موصول ہو نے پر مبینہ ملزمان کو طلب کیا مگر بار بار طلبی کے باوجود ملزمان عدالت میں حاضر نہ ہو ئے جس پر علاقہ مجسٹریٹ میلسی زاہد یو سف نے سابق صوبائی وزیر زراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھا بھہ ان کے بھائی حاجی خضر حیات خان بھا بھہ اور ان کے ساتھیوں ریاض خان بھا بھہ ،دوست محمد خان بھا بھہ ،محمد آصف خان بھابھہ اور اللہ بخش خان بھا بھہ کے دائمی وارنٹ گر فتاربلا ضمانتی جاری کر تے ہو ئے ایس ایچ او کرم پور کو حکم دیا کہ سابق صوبائی وزیر اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر ے ۔

نعیم بھابھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -