7 ویں جماعت کا طالبعلم اغواء ‘ اوباشوں کی اجتماعی بداخلاقی ‘ پولیس کارروائی شروع
کوٹ ادو (تحصیل رپورٹر) اوباشوں نے محنت کش کا 7ویں کلاس کا طالب علم بیٹا اٹھالیا ،مختلف مقامات پر رکھ اجتماعی بداخلاقی کرتے رہے،طالب علم لاہوربس اڈہ سے امداد مانگ (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
کر 13روز بعد گھر پہنچ گیا ،متاثرہ بچے کو والد تھانے لے آیا ،مقدمہ درج، تفصیل کے مطابق تھانہ کوٹ ادو کے علاقہ محلہ سرکارن والا کے رہائشی محمد اکرم بھٹی کا 7ویں کلاس کا طالبعلم 12سالہ محمد بلال بھٹی کو 17دسمبر کے روز عدنان ترگڑ اور انیس کھوکھرورغلاپھسلاکر جند وڈا کے خالی مکان محلہ ریاض آباد لے گئے جہاں دونوں اس کے ساتھ اجتماعی بداخلاقی کرڈالی۔ بعد ازاں ملزمان اسے ملتان ،سرگودھا اور لاہور لے گئے جہاں کئی روز تک دونوں طالبعلم کے ساتھ بداخلاقی کرتے رہے ،طالبعلم محمد بلال بھٹی موقع پاکر بس اسٹینڈ لاہور پہنچ گیا جہاں اس نے امداد مانگ کر کرایہ کی رقم اکھٹی کی اور گھر پہنچ گیا ،متاثرہ طالبعلم محمد بلال بھٹی کو اس کا والد اکرم بھٹی تھانہ دائرہ دین پناہ لے آیا ،پولیس دائرہ دین نے متاثرہ بچے کے والد اکر م بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 554/18زیر دفعہ 367اے ۔377درج کرکے اباشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔