پورن دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کیوجہ سے آتشزدگی

پورن دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کیوجہ سے آتشزدگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پورن(نامہ نگار)پورن دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کیوجہ سے آتشزدگی،کمپیوٹرز اور آئی ٹی سامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل تفصیلات کے مطابق آلوچ بازار پورن میں گزشتہ روز اظہر علی سمارٹ زونز کے دکان میں بجلی شارٹ سرکٹ کیوجہ سے آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں پوری دکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئی مالک دکان اظہر علی ایک غریب نوجوان ہے اور انتہائی نامساعد حالات میں یہی دکان واحد ذریعہ آمدن تھی انہوں نے حکومت وقت ضلع ناظم، ڈ ی سی اور مخیر حضرات سے امداد کی اپیل کی کیونکہ لاکھوں کا نقصان ہوچکا ہے اور اس کی دوبارہ بحالی ہماری بس کی بات نہیں ۔