بہاولپور میں کلچرل شو ‘ وزیراعلیٰ کی شرکت ‘ چولستانی ‘ لوک گلوکاروں کی شاندار پرفارمنس

بہاولپور میں کلچرل شو ‘ وزیراعلیٰ کی شرکت ‘ چولستانی ‘ لوک گلوکاروں کی ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپور میوزیم و آرٹس کونسل بہاولپورکے اشتراک سیشدیہ آڈیٹوریم میں ایک کلچرل شو کا انعقاد کیا گیا جس(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے خصوصی طور پر شرکت کی۔کلچرل شو میں صحرا چولستانی اور مقامی سرائیکی لوک گلوکاروں نے اپنے سروں کا جادو جگایا۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار مقامی فنکاروں کی پرفارمنس اور روایتی جھوم سے محظوظ ہوئے۔ انھوں نے جمیل مستانہ اور آڈھو بھگت سے ملاقات کی اور انکی حوصلہ افزائی کی۔ ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی و ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید عابد حسن رضوی نے میوزیم و آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم سے آئندہ آنے والے دنوں میں مزید ثقافتی و تاریخی پروگراموں کے انعقاد کا عزم کیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض میڈیا اسٹڈی کے اسسٹنٹ پروفیسر آغا صدف مہدی نے انجام دیئے۔کلچرل شو میں ڈپٹی کمشنر بہاولپور شوذب سعید، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن آفتاب پیرزادہ،سابق رکن قومی اسمبلی فوزیہ ایوب قریشی، ملک حبیب اللہ بھٹہ، ریاض بلوچ، اختر عباسی، شیخ خورشید احمد سہو و دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر اسلامیہ یونیورسٹی کے طلباء کے روایتی لوک رقص و جھومر نے حاضرین کے دل موہ لیے۔

پرفارمنس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -