پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے روپے کی قدر کم ہوئی، احسن اقبال

پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی سے روپے کی قدر کم ہوئی، احسن اقبال

  

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے روپے کی قدر میں کمی ہوئی،جی ڈی پی 315ارب ڈالر سے کم ہوکر250ارب ڈالر ہوگئی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ وفاقی بجٹ ساڑھے9ارب سے کم ہوکر7ارب90کروڑ ڈالر ہوگیا ہے۔ زیادہ تر سرمائے کا یا تو انخلاء ہوگیا ہے یا انڈر گراؤنڈ چلا گیا اور سرمایہ کاری مکمل طور پر رک چکی ہے،سیلز میں کمی کی وجہ سے ہر شعبے میں ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے۔

احسن اقبال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -