حضرت شاہ رکن عالمؒ کا سالانہ عرس 11 جنوری سے شروع ‘ انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

حضرت شاہ رکن عالمؒ کا سالانہ عرس 11 جنوری سے شروع ‘ انتظامات مکمل کرنیکی ہدایت

  

ملتان(سٹی رپورٹر) حضرت شاہ رکن عالم ؒ کے عرس کے سلسلہ میں ملتان کے 25 مختلف محکموں کااجلاس گزشتہ روز ایڈیشنل کمشنر(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

ملک شفیق کی صدارت میں ہوا ، جس میں عرس کے انتظامی امور میں شامل 25 مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی ، محکمہ اوقاف کے زونل ایڈمنسٹریٹر ضیاء المصطفی ، منیجر سرکل محمد گلزار ،ارشد صدیقی نے عر س انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جس پر ملک شفیق نے اداروں کے نمائندگان اور سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ عر س کے حوالے سے تمام تر انتظامات بروقت مکمل کریں ، عرس انتظامات میں کوئی بھی کمی بیشی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔تمام محکمے زائرین کو تمام سہولیات فراہم کرینگے اور ادارے چوکس رہینگے ۔ واضخ رہے کہ تین روزہ عرس 11 سے 13 جنوری تک جاری رہے گا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -