حکمران فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ‘ سعودمجید

حکمران فیڈریشن کو نقصان پہنچانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ‘ سعودمجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سابق مشیر وزیراعظم پاکستان چوہدری سعودمجید نے کہاہے کہ احتساب کے نام پر انتقامی سیاست کوفروغ(بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

دیاجارہاہے اورحکمران فیڈریشن کونقصان پہنچانے کے ایجنڈے پرعمل پیراہیں مسلم لیگ ن کے مقامی رہنماؤں سے گفتگوکرتے ہوئے چوہدری سعودمجید نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ملکی اداروں کااحترام کیااوراداروں کی مضبوطی اوراستحکام کیلئے اپنابھرپور کرداراداکیاہمیں عدالتوں سے انصاف کی توقع ہے انہوں نے کہاکہ حکومت وطن عزیز کوغیرمستحکم کرنے کے اغیارکے ایجنڈے پرکام کررہی ہے اوراس کے جھولی چک پاکستان کوایٹمی قوت بنانے اوراس کادفاع ناقابل تسخیر بنانے والوں کی کردارکشی کرکے وطن دشمنی کاثبوت دے رہے ہیں انہوں نے کہاکہ سلیکٹیڈ حکمرانوں نے ملک کاوقار داؤ پرلگارکھاہے عمران خان سیاست کوبھی کھیل کامیدان سمجھ کرآمرانہ انداز میں حکمرانی کوفروغ دینے میں مصروف ہیں چوہدری سعودمجید نے کہاکہ مسلم لیگ ن کوپاکستان کوترقی یافتہ اورجمہوری ملک بنانے کی سزادی جارہی ہے انہوں نے شہبازشریف کوپی اے سی کاسربراہ بننے پرشیخ رشید کے پیٹ میں مروڑ اٹھنے پرکہاکہ وہ دن دورنہیں جب رشیخ رشید جیسے اپنے انجام کوپہنچیں گے یہ لوگ آمریت کے پروردہ ہیں اورانہیں جمہوریت سے کوئی سروکار نہیں ہم نے ہمیشہ اقتدارکی بجائے اقدارکی سیاست کوفروغ دیااورآئندہ بھی ملکی استحکام کیلئے کرداراداکرتے رہیں گے۔
سعود مجید