حکومت عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے ‘ مسز شاہدہ احمد

حکومت عوامی مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کر رہی ہے ‘ مسز شاہدہ احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنماممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمدنے کہاکہ پنجاب حکومت نے کھلے مصالحہ جات(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

پرپابندی اور ا سے جرم قرار دے کر انسان دوستی کاثبوت اور صحت مند پنجاب کی بنیاد رکھی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کو درپیش مسائل کوترجیح بنیادوں پر حل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام الناس نہ صرف خود کھلے مصالحہ جا ت خرید کی خرید کریں بلکہ کھلے مصالحہ جات کی فروخت کرنے والوں کی نشاندہی کرکے اپناقومی فریضہ سرانجام دیں۔کھلے مصالحہ جات کا کارو بار انسانی زندگیوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔پنجاب حکومت نے اس حوالے سے سخت ایکشن لیتے ہوئے کھلے مصالحہ جات کی فروخت پر پابندی عائد کرکے انسانیت کی خدمت کی ہے۔
مسز شاہدہ احمد