عوامی مسائل نظر انداز ‘ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو ٹارگٹ پر لے لیا ‘ اویس لغاری

عوامی مسائل نظر انداز ‘ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو ٹارگٹ پر لے لیا ‘ اویس ...

  

جام پور (نامہ نگار ) حکومت عوامی مسائل کے حل کی بجائے انتقامی کاروائیاں کرنے میں مصروف ہے۔جتنی خدمت اور ترقیاتی منصوبوں کیلئے ن لیگ نے اقدامات کئے اس کی مثال(بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

نہیں ملتی۔میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے فورٹ منرو ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی وجہ سے کیڈٹ کالج اور اسٹیل پل کے منصوبوں سے علاقائی ترقی ممکن ہوئی ہے۔سابق دور حکومت میں جتنے ترقیاتی منصوبے میں نے پائیہ تکمیل تک پہنچائے جس سے علاقائی ترقی ممکن ہوئی ہے۔عوام کی خوشحالی کے لیے ہمیشہ کی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔لغاری خاندان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیاہے یہی وجہ ہے کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سردار اویس احمد خان لغاری نیگزشتہ روز تاجر رہنما ملک محمد شفیع خان وانیس کے والد کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد عمائدین سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع ڈپٹی چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عقیل احمد خان آرائیں۔قاضی سیف اللہ خان۔سردار رحمت اللہ گبر۔ملک برکت علی۔ملک ایاز احمد راں وادیگر معززین موجود تھے بعدازاں سردار اویس احمد خان لغاری نے سابق ناظم محمد اکمل خان درانی کے بھائی کی وفات پر انکی رہائشگاہ پر فاتحہ خوانی کرنے کے بعد پوسٹ گریجویٹ کالج جام پور میں پرنسپل محمد رفیق حیدری کو ریٹائرمنٹ کی الودائی تقریب میں بھی شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -