پرچم کی توہین، اسرائیل نے اردن سے وضاحت طلب کر لی

پرچم کی توہین، اسرائیل نے اردن سے وضاحت طلب کر لی

  

یروشلم(آئی این پی)اسرائیل نے اردن کی وزیر کی جانب سے اسرائیلی پرچم کی توہین کرنے پر وضاحت طلب کرلی،دوسری جانب یونین آفیشل کے مطابق عمان میں مذکورہ عمارت کے داخلی راستے کے فرش پر اسرائیلی پرچم کا عکس کئی دہائیوں پرانا ہے جو فلسطین پر قبضے کے خلاف احتجاجا بنایا گیا تھا۔پیر کو بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تصویر میں اردن کی وزیر اطلاعات جمعنہ غیمبٹ کو داخلی راستے پر بنے اسرائیلی پرچم کے عکس پر کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب یونین آفیشل کے مطابق عمان میں مذکورہ عمارت کے داخلی راستے کے فرش پر اسرائیلی پرچم کا عکس کئی دہائیوں پرانا ہے جو فلسطین پر قبضے کے خلاف احتجاجا بنایا گیا تھا۔واضح رہے کہ اردن اور مصر دو عرب ریاستیں ہیں جن کے اسرائیل کے ساتھ باقاعدہ سفارتی تعلقات ہیں تاہم عمان کے ساتھ بھی اسرائیل کے تعلقات میں قدرے بہتری آئی ہے۔اسرائیل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ وزارت خارجہ مذکورہ واقعہ کو اسرائیل کی توہین سمجھتا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ اردن کے وزیر اوعظم عمر الرزاق نے عمارت میں داخل ہونے کے لیے دوسرا راستہ اختیار کیا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -