سندھ حکومت کو گرانے کے خواہشمند نہیں، پیر صدرالدین شاہ

سندھ حکومت کو گرانے کے خواہشمند نہیں، پیر صدرالدین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدرالدین شاہ نے کہاکہ سندھ میں پیپلز پارٹی کو ملنے والے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہیں، چاہتے ہیں حکومت اپنی مدت پوری کرے، سندھ حکومت گرانے کی حالیہ باتوں میں کوئی کردار ادا کریں اور اگر پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اپنے غیر آئینی اقدامات سے گرتی ہے تو وہ الگ بات ہے۔پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر صدرالدین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کرنا آصف زرداری کے بس کی بات نہیں جبکہ اس جماعت کی سربراہی بھٹو فیملی سے تعلق رکھنے والی صنم بھٹوسنبھال سکتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آنے والے بلدیاتی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں، اس سلسلے میں پارٹی میں تنظیم نو اور ممبر سازی مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ بلدیاتی انتخابات میں ہونے والی دھاندلی کو روکنے کیلئے بھی تیاری کی جائے گی۔
پیر صدرالدین شاہ