حکومتی کارکردگی اشتہاروں کے بجائے عملی طور پر عوام کو نظر آئیگی ‘ راجہ راشد حفیظ

حکومتی کارکردگی اشتہاروں کے بجائے عملی طور پر عوام کو نظر آئیگی ‘ راجہ راشد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یار خان (نمائندہ پاکستان)صوبائی وزیر لیٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت عملی طور پر ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے، ماضی میں عوام (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کو صرف دلکش نعروں سے بہلایا گیا، پاکستان تحریک انصاف کی کارکردگی اشتہاروں میں نہیں بلکہ عملی طور پر عوام کو نظر آئے گی۔ایک سو روزہ پلان میں لٹریسی ایجوکیشن کے فروغ کے لئے350سے زائدنئے سکول قائم جبکہ17000سے زائد بچوں کو داخل کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرکٹ ہاؤس رحیم یار خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر راجہ راشد رفیق نے کہا کہ نئے پاکستان میں صرف کام کرنے والوں کے لئے جگہ ہوگی، کام چور اور سست لوگ گھروں میں بیٹھ جائیں۔انہوں نے کہا کہ بنیادی تعلیم ہر بچے کا حق ہے ماضی میں لٹریسی ایجوکیشن کی جانب کوئی خاص توجہ نہیں دی اب ہم اساتذہ کی تربیت، تنخواہوں میں اضافہ اور ہر بچے کو سکول تک رسائی کے لئے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی کارکردگی کی نسبت پاکستان تحریک انصاف کی چند ماہ کی کارکردگی بہتر ہے قوم وزیر اعظم عمران خان کے وژن اور مشن سے پر امید ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر قیادت پہلی مرتبہ صوبائی کابینہ کااجلاس بہاولپور ڈویژن میں منعقد کیا گیا جس میں اہم فیصلے کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے فروغ کے لئے بھی آئندہ مالی سال میں اہم فیصلے لئے جائیں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ نان فارمل بیسک ایجوکیشن سسٹم کا مقصد سکولوں تک رسائی حاصل نہ رکھنے والے بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانا ہے جس کے لئے ایسے گاؤںِ، قصبے یا گنجان آبادی والے علاقے جہاں بچوں کی تعداد زائد اور سکول نہیں ہیں تو ایسے علاقوں میں سکول قائم کر کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پانچ ماہ سے نان فارمل سکولوں کے ٹیچرز کو تنخواہیں نہ ملنے کا سخت نوٹس لیا ہے اورآئندہ چند روز میں تمام اساتذہ کو تنخواہیں فراہم کر دی جائیں گی۔صوبائی وزیر لیٹریسی و نان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب راجہ راشد حفیظ نے ڈسٹرکٹ جیل رحیم یار خان میں قائم نان فارمل سکول کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے مختلف بیرکوں، کچن اور ہسپتال کا معائنہ بھی کیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل میں مستقل بنیادوں پر اساتذہ فراہم کرنے کے احکامات بھی جاری کئے جبکہ صوبائی وزیر نے مڈ درباری، حسین آباد اور نیازی کالونی میں بھی نان فارمل سکولز کا دورہ کرتے ہوئے اساتذہ اور طالبعلموں کی حاضری چیک کی جبکہ اس موقع پر انہوں نے زیر تعلیم طلبہ و طالبات سے مختلف سوالات کرتے ہوئے ان کی تعلیمی صلاحیتوں کا جائزہ بھی لیا۔