انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مقررہ مدت ختم‘ایف بی آر کاآج سے نوٹس بھجوانے کا فیصلہ
ملتان(نیوز رپورٹر) انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی مقررہ مدت ختم‘ ایف بی آر نے آج سے نوٹس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے اس(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
ضمن میں چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو ملتان عابد رضا بودلہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی شرح 20 فیصد زائد رہی سال 2017 میں 56732 ٹیکس گوشوار ے جمع کروائے گئے تھے جبکہ رواں سال 70119 گوشوارے جمع کروائے گئے ہیں جو پچھلے سال کی نسبت 14187 زائد ہیں عابد رضا بودلہ کا مذید کہنا تھا کہ ایف بی آر کی جانب سے انفرادی و کمپنیوں کو ٹیکس گوشوارے جمع کروانے میں کافی مہلت دی گئی مگر اس کے باوجود جن افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے انہیں آج سے نوٹس بھجوائے جائیں گے اور قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔
گوشوارے