امریکا اور چین اگلے نوے روز کے لیے اضافی محصولات کا نفاذ روکنے پر متفق

امریکا اور چین اگلے نوے روز کے لیے اضافی محصولات کا نفاذ روکنے پر متفق

  

واشنگٹن(این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ٹیلی فون پر طویل اور عمدہ بات چیت ہوئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور چین تجارتی معاہدے کے لیے بہت اچھے طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ سن 2018ء امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کا سال رہا، جہاں دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر بڑے درآمدی محصولات کا نفاذ کیا، تاہم اب کہا جا رہا ہے کہ امریکا اور چین اگلے نوے روز کے لیے اضافی محصولات کا نفاذ روک رہے ہیں، جب کہ تجارتی تنازعے کے خاتمے اور کسی معاہدے کے لیے بات چیت جاری ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -