ڈیرہ ،بھکرروڈ پرریٹائرڈ پولیس اہلکارکی نعش برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)بھکرروڈ پرریٹائرڈپولیس اہلکارکی نعش برآمد۔تفصیلات کے مطابق بھکر روڈ پرنخلستان پارک کے قریب ایک نعش کی موجودگی کی اطلاع پر گومل یونیورسٹی پولیس موقع پر پہنچی اورنعش کوقبضے میں لے کراس کی تفتیش شروع کردی۔ دوران تفتیش معلوم ہواکہ نعش ایک ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل محمدیوسف ولد غلام قاسم قریشی سکنہ جھوک قریشی کی ہے۔